سیاسی حقوق احتجاج سے نہیں بلکہ سیاسی جدوجہد سے حاصل ہوتے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ سنجیدہ اور بامعنی بحث کا متقاضی ہے، اور اس پر غور کے لیے قانون ساز اسمبلی ہی سب سے موزوں فورم ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی حقوق حاصل کرنے کا درست اور مؤثر راستہ سیاسی جدوجہد ہے، نہ کہ احتجاج یا ہنگامہ آرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں کی موجودہ حیثیت قابل قبول نہیں رہی۔

فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کا مطالبہ کسی شکوے یا گلے کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک جائز اور آئینی مطالبہ ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close