اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل اے-6 بھمبر 2 (سماہنی) سے میجر (ر) خضر رحمان راجہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ایل اے-42 ویلی 3 سے عاصم شریف بٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس تازہ اعلان کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ مزید آگے بڑھا دیا ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کا انتخاب مشاورت، تنظیمی سفارشات اور حلقوں کی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نامزد امیدوار عوامی حمایت حاصل کرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط سیاسی پوزیشن دلائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






