آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا بڑا دھماکہ نئی جماعتوں کی لاٹری نکال دی؟

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے مزید پانچ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی، جس کے بعد آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پاکستان نظریاتی پارٹی، گجر قومی پارٹی آزاد جموں و کشمیر، تحریک جوانان پاکستان جموں و کشمیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آزاد جموں و کشمیر سمیت پانچ نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹریشن جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کی حالیہ رجسٹریشن ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔

نئی سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے اور آئندہ انتخابات میں سیاسی مقابلے کے مزید دلچسپ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close