حقوق کی تحریک یا کچھ اور؟ شبیر نگیالوی نے خفیہ ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا

مظفرآباد: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 4 ارکان نے تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

سابق رکن احسان شبیر شانی نے کہا کہ پرتشدد واقعات کے بعد وہ کالعدم تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں اور قیادت کے فیصلوں سے اتفاق نہیں رکھتے۔

سابق رکن محسن خلیل نے بھی کہا کہ وہ اب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہے اور کھڑی، منگلا اور میرپور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اس تنظیم کا حصہ نہ بنیں۔

سابق رکن شبیر نگیالوی نے کہا کہ ان کا مقصد عوام کی خدمت تھا، تاہم تنظیم کے چند افراد نے معاملے کو غلط سمت میں لے لیا۔

ایک اور سابق رکن راجہ سلطان نے واضح کیا کہ ان کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں رہا، اور وہ پہلے کی طرح انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close