مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10،10 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور دکھ کی اس گھڑی میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
فیصل ممتاز راٹھور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ضروری لوازمات جلد مکمل کر کے متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم فوری طور پر فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم افسردہ ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






