مظفر آباد( )10مئی 2026ء
قائمقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے ہمراہ یومِ فتح معرکہ حق کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں دفاعی ساز و سامان کی شاندار نمائش کا افتتاح کردیا۔ تقریب میں حکومت آزاد کشمیر کے سیکریٹریز، مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ، شہریوں اور پاک فوج کے افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں شرکاء نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے جدید دفاعی ساز و سامان، اسلحہ، مواصلاتی نظام، جنگی گاڑیوں اور دیگر عسکری آلات کی نمائش کی گئی، جس میں شہریوں خصوصاً نوجوانوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔نمائش میں موجود شہریوں نے پاک فوج کے جذبہ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






