مظفرآباد( پی آئی ڈی) 10 مئی 2026
یومِ فتح معرکۂ حق کے موقع پر نظامت اعلی تعلقات عامہ مظفرآباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم تعلقاتِ عامہ طارق جمیل درانی نے محکمانہ افسران کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب کے دوران افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور ملکی دفاع کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے وطنِ عزیز کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ ناظم تعلقاتِ عامہ طارق جمیل درانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان قوم کا فخر ہیں، معرکہ حق بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر اپنی محافظ مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ فتح معرکۂ حق قومی اتحاد، عزم اور حب الوطنی کی تجدید کا دن ہے۔تقریب میں نائب ناظم محترمہ قرات العین شبیر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






