مظفرآباد (پی آئی ڈی)9 مئی 2026
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ 10 مئی معرکۂ حق کے عزم، حوصلے اور قومی وقار کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ قوم وطن کے دفاع کیلئے متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے بہادر جوانوں اور افسران کو آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ مسلح افواج نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں سے دشمن کو شکست دی اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ شکست ہے۔ یومِ فتحِ معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے حوالہ سے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیری قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں، عزم اور لازوال جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ حق اور سچائی کی قوت ہمیشہ غالب رہتی ہے۔ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آنے والی نسلیں شہداء کی قربانیوں سے رہنمائی حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ وطن کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






