وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے مکڑالی سے ڈھوسی پل کا افتتاح کر دیا

کوٹلی: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے ہمراہ حلقہ راج محل کوٹلی میں مکڑالی سے ڈھوسی پل کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وزیر خوراک و ٹیوٹا جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر مال چوہدری اخلاق، وزیر خزانہ قاسم مجید، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ولید انقلابی، رہنما پیپلز پارٹی سردار آفتاب انجم، شاہنواز انجم ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کو اس موقع پر لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے حکام کی جانب سے منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close