اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پابندیاں ختم کر دی گئی

اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے شہر میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق شہر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ کی سرگرمیوں کو معمول پر لایا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا، جبکہ دیگر تمام مقامات پر سفری سہولیات بحال کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ روزمرہ آمدورفت میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close