پنجاب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر انڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کو دو ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹریفک پولیس پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں پر زور دیا ہے کہ وہ روڈ سیفٹی کے قوانین پر سختی سے عمل کریں، خاص طور پر ٹرن انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی طور پر کیا جائے، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر انڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انڈیکیٹرز کا استعمال نہ کرنا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بھی ہے، جس سے موٹر سائیکل سوار اور دیگر افراد کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق فنکشنل انڈیکیٹرز لگوانا نسبتاً سستا ہے، جس کی تخمینہ لاگت تقریباً 400 روپے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی خرچ کر کے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے اور قیمتی جانیں محفوظ بنائی جا سکتی ہیں۔
ٹریفک پولیس پنجاب نے ہیلمٹ کے لازمی استعمال اور موٹر سائیکل کی مناسب دیکھ بھال سمیت دیگر حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔
پنجاب ٹریفک پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور جرمانے بلا امتیاز کیے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






