وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی کوٹلی آمد، ریلیوں اور نعروں سے شہر گونج اٹھا

کوٹلی: وزیرِ اطلاعات و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نئیر کی دعوت پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور دو روزہ دورے پر ضلع کوٹلی پہنچ گئے۔

 

کوٹلی آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا, وزیراعظم سب سے پہلے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں چوہدری محمد یاسین، وزیراطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، جاوید اقبال بڈھانوی، ظفر اقبال ملک سمیت دیگر وزراء، پارٹی قائدین اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

وزیراعظم آزادکشمیر کچھ دیر قیام کے بعد کھوئی رٹہ کے دیہاڑی باغ ڈگری کالج گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے۔ راستے میں ڈونگی اور دیگر مقامات پر جیالوں اور عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار اور پُرجوش استقبال کیا۔ کارکنان نے نعروں اور بینرز کے ذریعے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔جب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کھوئی رٹہ شہر میں داخل ہوئے تو جیالوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور “جئے بھٹو، جئے بے نظیر” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

 

 

وزیراعظم شہر سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے اور اسی جوش و خروش کے ساتھ پنڈال پہنچے، جہاں عوام کے جمِ غفیر نے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ (ممبر ضلع کونسل و نائب صدر)، مشتاق احمد گورسی، محمد حنیف کٹھانہ (سرپرست اعلیٰ)، ولید انقلابی (مرکزی جائنٹ سیکرٹری)، چوہدری محمد محبوب، پرویز اکبر سمیت دیگر قائدین اور کارکنان نے وزیراعظم اور وزیراطلاعات چوہدری رفیق نئیر کا فقیدالمثال استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close