اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے گولڑہ شریف میں حاضری دی اور پیر سید معین الحق گیلانی کے صاحبزادے پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی، پیر صاحب سے تعزیت کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پیر سید معین الحق گیلانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی، جبکہ وزیراعظم کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی، جموں و کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سربلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






