افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں کراچی کے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سیاحوں کی گاڑی آٹھ مقام کے سیاحتی مقام بابون جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ناظم آباد کے خاندان سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیپ حادثے میں زخمی 2 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا، جبکہ خاندان کے 3 افراد کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں علاج جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close