جیپ دریا میں گرنے سے 13 افرادہلاک

مظفرآباد (پی این آئی)جیپ دریا میں گرنے سے 13 افرادہلاک۔۔۔ وادیٔ نیلم میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے باعث 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔مسافر جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ شاہراہ نیلم پر دریائے نیلم میں جاگری جس کے باعث جیپ میں سوار 13 افراد دم توڑ گئے تاہم 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جائے حادثہ پر گھاس کاٹتےہوئے زخمی ہونے والی خاتون اور 2 بچوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔

close