سابق وزیراعظم کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست،

آزاد کشمیر(پی این آئی)سابق وزیراعظم کی اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی درخواست۔۔۔۔۔۔۔۔۔آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دائر کردی۔عبدالقیوم نیازی نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔۔۔۔۔۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے رجوع کیا لیکن انہوں نے ملنے کی اجازت نہ دی، بطور صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات درخواست گزار کا حق ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سیاسی و قانونی مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احکامات جاری کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close