وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سدھنوتی کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی

سدھنوتی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سدھنوتی محمد ظہیر خان سدوزئی نے ممبران ڈسٹرکٹ بار کے ہمراہ ملاقات کی. اس موقع پروزراء حکومت سردار محمد حسین خان, سردار فہیم اختر ربانی, محترمہ نبیلہ ایوب اور ممبران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سدھنوتی بھی موجود تھے. وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ وکلاء معاشرے میں باوقار اور باعزت مقام رکھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہے اور ملکر اس نظام کو مضبوط بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وکلاء کالونی اور فنڈز کے مسائل جلد یکسو کر لئے جائیں گے. وزیراعظم نے وکلاء پر زور دیا کہ وہ اس نظام کی بہتری اور مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close