ن لیگ کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی اور ٹھپے لگانے کا الزام

باغ آزاد کشمیر (پی این آئی) ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کو ن لیگ کی طرف سے دھاندلی اور ٹھپے لگانے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔۔۔۔آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب سے متعلق حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ٹھپے لگانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دھاندلی نا منظور۔۔۔۔

ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پولنگ کے دوران اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں باغ کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے، دھاندلی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔۔۔۔

close