مظفر آباد، محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے آمدن سے زائد اثاثہ جات، ڈپٹی کمشنر نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی

مظفرآباد (آئی اےا عوان) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہرممتاز نے ضلع مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اپنے عزیز رشتہ داروں کے نام زمینوں کی الاٹمنٹ اور خریدو فروخت میں مالی فائدہ اٹھانے کی چھان بین کیلئے راجہ صداقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرےگی

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز نے محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں کے خلاف زبانی اور تحریری شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے راجہ صداقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی راجہ عمر طاہر اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد اور منیر احمد قریشی اسسٹنٹ کمشنر رولر کو تحقیقاتی کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے تحقیقاتی کمیٹی محکمہ مال کے افسروں کی آمدن سے زائد اثاثہ جات،اپنے عزیز واقارب کے نام پر رقبہ جات کی خریدوفروخت اور الاٹمنٹ کے ذریعے مالی فوائد کی چھان بین کرکے اپنی رپورٹ ایک ماہ کے اندر پیش کرے گی کمیٹی کے ٹی او آرز کے تحت تحصیلدار پہٹکہ نصیرآباد کمیٹی کی جانب سے طلب کیئے گئے ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہوں ۔کمیٹی محکمہ مال ضلع مظفرآباد کے جملہ فیلڈ سٹاف ،اہلکاروں اور منسٹریل سٹاف کے اثاثہ جات کی چھان بین کرکے تفصیل مرتب کرے گی ۔کمیٹی پچھلے 10 سال کے عزیزواقارب کے نام منتقل کی گئی اراضی کی تفصیلات مرتب کرے گی ۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو پیش کرنے کی پابند ہوگی ۔۔

close