وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، تیاریاں مکمل، بلاتفریق اعزازات دیئے جائیں گے، استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے 31 سال بعد آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد منتخب ہونے والے چیئرمین، وائس چیئرمین،میئر، ڈپٹی میئر،ممبران ضلع کونسل کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد 22مارچ دن 11بجے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں۔

یہ تقریب آزادکشمیر کی تاریخ کی منفرد تقریب ہوگی جس میں تمام منتخب نمائندوں کو بلاتفریق اعزازات سے نوازا جائے گا۔بلدیاتی نمائندے جو عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوئے جن کو عوام نے عزت دے وہ سب عوام کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایات اور عزم کے مطابق سب کے ساتھ یکساں رویہ اپنایا جائے گا اور دیگر جماعتوں کے منتخب نمائندے بھی ریاست کا اثاثہ ہیں۔تقریب کے حوالے سے سب کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں اور 22مارچ کو ایک نئی تاریخ رقم ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہونگے۔اس سلسلے میں ایک استقبالیہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس نے سینئر ایڈیشنل سیکرٹری مسعود الرحمان کی قیادت میں کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی۔کمیٹی میں ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف،وزیراعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سردار عقیل محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس،ایڈیشنل ایس پی خواجہ صدیق،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات مرزا محمدبشیر،ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالغفار قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس سردار افتخار،اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول فیاض احمد،اسسٹنٹ چیف پی این ڈی علی حسنین گیلانی شامل ہیں جبکہ رابطہ دفتر راولپنڈی اور کشمیر لبریشن کمیشن میڈیا ونگ کے آفیسران بھی انتظامیہ کمیٹی کی معاونت کر رہے ہیں۔استقبالیہ تقریب کی میزبانی محکمہ لوکل گورنمنٹ کر رہا ہے آزادکشمیر بھر سے منتخب ہونے والے میئرز،ڈپٹی میئرز،چیئرمین،وائس چیئرمین،ممبران ضلع کونسل میں اس حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے جو وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے اس اقدام کی بہت ستائش کر رہے ہیں۔۔۔۔

close