آزاد کشمیر، اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر نے ایجنڈے کی تکمیل کے بغیر ملتوی کر دیا، متحدہ اپوزیشن نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس ریکوزیشن دوبارہ جمع کرا دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہوئے بغیر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔ متحدہ اپوزیشن نے دوبارہ اجلاس طلب کرنے کیلئے سیکرٹری اسمبلی کے پاس ریکوزیشن جمع کرا دی۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ممبران اسمبلی قاسم مجید،کرنل ریٹائرڈ وقار نور،جاوید برطانیوی اور سید بازل نقوی نے نے سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین کے چیمبر میں جاکر ریکوزیشن جمع کرائی

اپوزیشن اراکین اسمبلی نے یہ موقف اختیار کیا کہ ایجنڈے کی کارروائی پوری کرنے کے بغیر ہی ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرکے اپوزیشن کو دوبارہ اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے ریکوزیشن جمع کرانے کا موقع فراہم کیا۔۔۔۔

close