مظفرآباد، اساتذہ کا عالمی دن، معلم فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب

مظفرآباد (آئی اے اعوان) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معلم فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی نے کہا معلم فاونڈیشن کی نسبت معلم اعظم معلم انسانیت حضرت محمد کیساتھ ہے

آپ خوش نصیب لوگ ہیں جنہیں معلم کی عظمت کا ادراک ہے اور معلم کی تکریم و توقیر کیلئے سعی کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ معلم فاونڈیشن نے معلمین اور معلمات کی تربیت کا جو بیڑا اٹھایا ہے۔

یہ وقت حاضر کا سب سے بڑا کام ہے۔جب تک معلم خود تربیت یافتہ نہیں ہو گا وہ اپنی ذمہ داریوں سے کبھی انصاف نہیں کر پائے گا۔ وہ اپنے طلبہ کی تربیت مثبت اورانقلابی خطوط پر نہیں کر پائے گا پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرنے پر معلم فاونڈیشن کے نومنتخب عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی نے معلم فاونڈیشن کے نومنتخب عہدیداروں چیئرمین محمد وجاہت اشرف ، سیکرٹری جنرل سید اشتیاق حسین بخاری، سینئر وائس چیئرمین راجہ محمد شفیق،وائس چیئرمین نشاد بٹ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید طارق رشید کاظمی پریس سیکرٹری سعد الرشید ہاشمی ،سیکرٹری مالیات سید ثقلین بخاری، سیکرٹری برینڈنگ اور سوشل میڈیا افتخار بٹ ، چیف کوارڈینیٹر سید شعیب کاظمی اور سیکرٹری ٹریننگ سید جواد حیدر کاظمی سے حلف لیا ۔

شرکاء تقریب نے کھڑے ہو کراساتذہ کو باوقار انداز میں خراج تحسین پیش کیا تقریب سے نومنتخب چیئرمین معلم فاونڈیشن محمد وجاہت اشرف سیکرٹری جنرل سید اشتیاق حسین بخاری سیکرٹری ٹریننگ معلم فاونڈیشن اور سید جواد حیدر کاظمی نے خطاب کیا۔ تقریب کی کمپیئرنگ طارق رشید کاظمی ، ایم ڈی پیراماؤنٹ اسکول و کالج نے کی۔ نو منتخب چیئرمین معلم فاونڈیشن محمد وجائت اشرف نے کہا کہ الحمداللہ معلم فاونڈیشن کے 5 سالہ سفر میں ہم نے سینکڑوں معلمین اور معلمات کو جدید ٹیچنگ اسکلز کی تربیت دی۔معلم سکالر شپ ہروگرام کے تحت سیکنڑوں طلبہ کو فری کتب مہیا کی گئیں۔

آگے بھی انشاءاللہ یہ سفر جاری و ساری رہیگا۔یہ معلم فاونڈیشن کے تربیتی پروگرام کے ہی اثرات ہیں کہ ہمارے ممبر ادارے اس وقت میرپور بورڈ میں پہلی 20 پوزیشنز میں سے نمایاں پوزیشن لے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا پرائیویٹ سیکٹر مثبت تبدیلی کا یہ سفر جاری رکھے گا اور انشاءاللہ معلم فاونڈیشن کے ان خیر کے کاموں سے سیکٹر مستفید ہوتا رہے گا اس موقع پر معلم فاونڈیشن کے ممبر ادارہ جات کے طلبہ نے معلم کو خراج تحسین ہیش کرنے کیلئے مختلف ترانے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کیے

مصطفائی ماڈل سکول گلشن کالونی مظفرآباد، پیراماونٹ سکول اینڈ کالج چہلہ بانڈی مظفرآباد، گرین ایرا ہائی سکول اپر چھتر اور دی نالج سٹی سکول لوہر چھتر طلبہ و طالبات کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
آخر میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے اساتذہ کو خراج تحسین ہیش کیا اور چیرمین معلم فاونڈیشن نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔۔۔۔

close