وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر دبنگ انداز میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ہے، مشتاق منہاس سابق وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

راولپنڈی (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر دبنگ انداز میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا ہے ۔کشمیری عوام وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں راجہ مشتاق احمد منہاس نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نےمسئلہ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مظلوم کشمیری عوام کا حق غصب کرنے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ بنادیا ہے،

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، تنازعات کو پرامن مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، ہمیں اپنے وسائل کا رخ عوام کی طرف موڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی اس مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر بات کی جو پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاس ہے ۔۔۔۔

close