سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو نیوالا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی

اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد صوبے اپنے اپنے بجٹ پیش کریں گے۔
اگلے ماہ وفاق اور صوبے نئے مالی سال کے لیے بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب کا مالی سال 27-2026 کا بجٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس کو جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب کی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس سال صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم 6 ہزار کے لگ بھگ ہوگا۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، سڑکیں، صفائی، زراعت اور امن عامہ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔ نیا بجٹ ٹیکس فری ہوگا، جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے جب کہ ملازمین کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں وفاق کے برابر اضافہ کیا جائے گا۔

بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1600 ارب مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور سروسز شرح میں ردو بدل کی تجویز بھی بجٹ میں شامل ہے۔

پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ میں ساڑھے چار ٹریلین سے زائد رقم ملنے کا امکان ہے۔ بجٹ میں کسانوں، طلبہ، مزدوروں کے لیے سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close