ہٹیاں بالا، مبینہ اغواء مظالم کا شکار نوجوان نوید اعوان دم توڑ گیا، عوام علاقہ کا شدید احتجاج، انتظامیہ کی طرف سے دھرنا ختم کرانے کی کوشش

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ شاریاں میں مبینہ اغوااور انسانیت سوز مظالم کا شکار نوجوان نوید اعوان سی ایم ایچ مظفرآباد میں دم توڑ گیا ورثاء اور عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کے دفتر تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا

پولیس نے نوید اعوان کے جسم کے نازک حصوں پر لوہے کے راڈ سے تشدد اور قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

ذرائع کے مطابق نوید اعوان کے جسم کے نازک حصوں کو لوہے کے راڈ سے متاثر کرنے کے علاوہ اس جسم پرکیا یاد کروگے کے الفاظ لکھے گئے ۔نوید اعوان کو گزشتہ روز شدید تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگیا اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سید غلام محی الدین گیلانی اور پولیس نے مظاہرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دھانی کراتے ہوئے احتجاجی دھرنا اور مظاہروں کا سلسلہ بند کرنے کیلئے مذاکرات کیئے مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری اور انھیں کیفر کردار تک پہنچانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔۔۔۔۔

close