آزاد کشمیر، کورونا کا بڑا وار، ایس ایس پی میرپور عرفان سیلم پازیٹو ہو گئے، مظفرآباد، جہلم ویلی، نیلم ویلی، پونچھ، سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی اضلاع میں 29 شہری مثبت ہو گئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا بڑا وار ایس ایس پی میرپور عرفان سیلم سمیت مظفرآباد جہلم ویلی ،نیلم ویلی پونچھ سدھنوتی بھمبر اور کوٹلی کے اضلاع میں 29 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے کورونا کے 76 مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں آزاد کشمیر کے محکمہ صحت عامہ نے کورونا کے تیزی سے پھیلاو کی روک تھام کیلئے شہریوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے محکمہ صحت عامہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 افراد کا تعلق مظفرآباد،2کاجہلم ویلی،1کا نیلم،1کا پونچھ،5کا سدھنوتی،6کا میر پور،2کا بھمبراور4 افراد کا کوٹلی سے ہےآزاد کشمیر میں 367افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ8 مریض صحت یاب ہوئے ہیں آزاد کشمیر میں 4684افراد کو کورونا سے بچاوکی ویکسین لگائی گئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کےمطابق آزادکشمیر میں اب تک4لاکھ 23ہزار 680افرادکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 43ہزار 563افر اد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے42ہزار 694افراد کورونا کو شکست دیکر مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے جبکہ کورونا وائرس کے76مریض اپنے گھروں زیر علاج ہیں۔ قاتل کورونا 793مریضوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔۔۔۔

close