الیکشن سے چند روز قبل پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا، تحریک انصاف نے بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں

اسلام آباد،میرپور(پی این آئی) پیپلز پارٹی کو دھچکا، صدر جے کے پی پی سندھ بلوچستان زون کےصدر سردار مظفر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے کے پی پی سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف آزادکشمیر میں شمولیت کا اعلان کردیااس بات کا اعلا ن انہوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ گلبرگاسلام آباد میں آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایکپروقار تقریب میں کیااس موقع پر آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئیآزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہء آزاد کشمیر سے بہتر نتائج برآمدہونگے۔ انکے دورے کی تاریخوں میں کچھ ردوبدل کیا جا رہا ہے کیونکہ مونسون کی بارشوں کے باعث تاریخوں میں تبدیلی کی جارہی ہے وزیر اعظم عمرانخان آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز میں پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر کےامیدواروں کی انتخابی مہم کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر حلقہ ایلاے 19 حلقہ 2 پونچھ ھجیرہ سے سردار مظفر کے ساتھ سردار افراز،سردارقدیر،عقیل احمد، ظہیر یونس،مشہود خان،محمد نعمان،افراز احمد،زاھد خان اوردیگر راہنماوں نے پی ٹی آء میں باضابطہ شامل ھونے کا اعلان کیا۔ قبل ازیںسردار مظفر اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ گاڑیوں کی ایک بڑی ریلی میںگلبرگ گرین پہنچے۔تقریب سے سردار مظفر،خولہ خان،سردار ماجد شریف،سردارعقیل خان،دسکینہ سدوزئی، شہلا خان نیازی، ساجد عباسی، راجہ خرم اور دیگرنے خطاب کرتے ھوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمودچوھدری کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تحریکانصاف کے نامزد امیدواران کی کامیابی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کااظہار کیا۔تحریک انصاف آزادکشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نےشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مزید کہا کہ سردار مظفر اور انکےساتھیوں کو پی ٹی آء میں شمولیت پر انکے گلے میں ھار ڈالے اور انھیںپارٹی میں بھرپوراندازمیں خوش آمدید کہا۔سردار مظفر اور انکے ساتھیوں کیشمولیت پرانہیں مبارکباد سی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ عوامی خدمت کا جوجذبہ لے کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہوئے ہیں انہیں پارٹیمیں جائز مقام دیا جائے گا اور انہیں مایوسی نہیں ہوگی۔بیرسٹر سلطانمحمود چوھدری نے کہا کہ نئے شامل ھونے والے تمام ساتھی حلقہ ایل اے 19پونچھ 2 میں پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ارزش کی کامیابی کے لئے بڑھچڑھ کر کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پی نے عوامکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ریاست کے وسائل لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے کےسوا کچھ نہیں کیا۔انکا یوم حساب قریب آن پہنچا ھے آزادکشمیر میں عوام ابتبدیلی چاہتے ہیں مفاد پرست اور کرپٹ ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گااورقومی خزانے سے لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ آزادکشمیر سے آزادکشمیر کی سیاست کانقشہ تبدیل ہوجائے گا ن لیگ اور پیپلزپارٹی دور بین سے ڈھونڈنے سے بھینہی ملیں گی تحریک انصاف آزادکشمیرانتخابات میں میں لینڈ سلائیڈ وکٹریحاصل کرے گیدریں اثناء آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بن خرماں محلہ مغلاںمیں مسلم لیگ ن کی اہم ترین وکٹ گرا دی صدر سبزی اینڈ فروش ضلع میرپورمقصود شاہ اور اس کے بھائی خالد شاہ اپنے کنبہ قبیلہ سمیت مسلم لیگ ن کی30 سالہ رفاقت کو چھوڑ کر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیقیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے اس موقع پر محمد اسلم مغلمحلہ مغلاں کے صدر لیاقت مغل ماواں یاسین بھی موجود تھے بعد ازاں پی ٹیآئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ایل اےتھری میرپور میں مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ تیزی سے جاری۔چوہدریمحمود آف کلیال شہرو اور چاچا محمد کے فرزند چوہدری محمد ریاست آف چنبہمہری مسلم لیگ ن چھوڑ کر کنبہ قبیلہ سمیت سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطانمحمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے شمولیت میںچوہدری گلزار نے اہم کردار ادا کیا۔بعد ازاں پی ٹی آئی کشمیر سٹی میرپورکے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک عبد القیوم نے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطانمحمود چوہدری کی الیکشن مہم کا بھرپور آغاز کر دیا عبد القیوم کی سلطانہاؤس میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمودچوہدری سے خصوصی ملاقات۔ اس موقع پر رزاق مغل یاسین جنجوعہ ایڈووکیٹ شیخپرویز اللہ دتہ آرائیں بھی موجود تھے۔

close