تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں فی بیرل تیل کتنا سستا ہو گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.76 فیصد کے حساب سے 1 ڈالر 30 سینٹس فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 72.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ بینچ مارک لندن برینٹ آئل 1 ڈالر 25 سینٹس فی بیرل سستا ہوگیا۔ لندن برینٹ آئل 1.64 فیصد کمی سے 73.31 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔دو روز میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد کی نمایاں کمی ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب کی جانب سے پیٹرولیم کی پیداوار بڑھانے پر دیگر ممالک نے بھی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دے دیا، پٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم کی جانب سے پیداوار بڑھانے کی خبروں پر مندی کا رجحان ہے۔ اگست میں پیٹرولیم کے ایکسپورٹ کوٹہ کا معاملہ حل نہ ہونے پر بھی مندی کا رجحان ہے۔

close