روپے کی اُونچی اُڑان برقرار، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی(پی این آئی)روپے کی اُونچی اُڑان برقرار، ڈالر کی قدر میں کمی۔۔۔تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 15 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر آگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے نسبت ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی۔۔۔۔

close