عوام کےلئے بڑی خبر،آئی ایم ایف نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔خیال رہےکہ آئی ایم ایف کا وفد قسط جاری کرنے کی سفارش کر چکا تھا۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔ارینجمنٹ معاہدےکے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے۔

close