آزاد کشمیر الیکشن 21 حکمران ن لیگ کی منڈیر سے پرندے اڑنے لگے ایک وزیر پی ٹی آئی میں شامل

سلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی موجودہ حکمران جماعت ن لیگ کی منڈیر سے پرندے اڑنے لگے اور ممکنہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ٹکٹ حاصل کرنے لگے۔ آج جمعہ کے روز آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اپنی جماعت مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لیے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔۔۔۔

close