مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان کی سردار عتیق احمد خان سے ملاقات

راولپنڈی، مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے صدر میر عتیق الرحمان نے گزشتہ مجاہد منزل راولپنڈی میں مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی، ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجود سیاسی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے تبادلہ خیال،

اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی عوامی کی نظریاتی نمائندہ جماعت ہے، مرکزی پارٹیوں نے باہر سے مختلف سیاسی جماعتوں کو لاکر مسلم کانفرنس کو ختم اور اس کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی کوشش کی مگر جماعت کو مٹانے والے خود مٹ گئے، مسلم کانفرنس کبھی اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگی، اقتدار مسلم کانفرنس کے پاس آیا۔ آزاد کشمیر کے لوگوں او ر مسلم کانفرنسی کارکنوں نے یہ ثابت کردیا کہ وہ رئیس الحرار چوہدری غلام عباس مجاہد اول مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان تک ان کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہیں، مسئلہ افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ایوانوں میں بیٹھ کر فوج کے خلاف باتین کرنے والے یہ سوچ لیں کہ ان کے بچوں، مرد و خوتین کی عزت، جان مال کی فوج ہی محافظ ہے، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، اور یہ لوگ ہمیشہ قربانیاں دیتے آئے ہیں انھیں فوج کی قدر معلوم ہے، افواج پاکستان نے ملک پاکستان سے دہشت گردی، جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کی حفاظت، بین الاقوامی مشن میں خدمات، چاروں صوبوں کو یکجا کرنا اور کشمیریوں کی امید فوج ہے، دنیا اسلام مسئلہ افواج پر فخر کرتے ہیں، فوج کے خلاف جہاں بھی بات ہوگی وہاں مسلم کانفرنس کی لیڈر شپ سے لیکر کارکن تک کارکن مذمت کرتے ہیں، سردار عتیق احمد خان نے کہا

کہ پاکستا ن کے سیاسی طالع آزما ہوش کے ناخن لیں، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج نے یو این اوکے مبصر کی گاڑی کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا کیا اس کے پاکستانی فوج اور کشمیریوں کیخلاف تمام جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے دنیا پر اشکار ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ ہندوستان کے اس مکروہ اور جارحانہ انداز پر فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے آئے روز کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے شہریوں کو گولہ باری سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے، ہندوستان کی جانب سے بڑھنے والی دہشتگری خطہ کے امن کے لئے شدید خطرات کا باعث بن چکی ہے۔۔۔۔

close