آئی سی سی آئی میں مرحوم منور مغل سمیت دیگر مرحومین سابق صدور کیلئے قرآن خوانی 

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی ممبروسابق صدر اور تاجر برادری کے ہردل عزیز رہنما منور مغل (مرحوم) کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے چیمبر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر آئی سی سی آئی کے وفات پانے والے سابق صدور محمد صدیق بٹ (مرحوم)، محمد رضا خان (مرحوم)، خالد مسعود بھولا (مرحوم)، مزمل حسین صابری (مرحوم) اور چوہدری

محمد اسلم (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے بھی قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان، سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم، نائب صدر عبدالرحمٰن خان، فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فرید، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، سابق صدور، سینئر ممبران اور تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ قرآن خوانی کے اختتام پر خورشید احمد قادری صاحب نے مرحومین کیلئے اجتماعی دعا مغفرت کرائی۔ منور مغل (مرحوم) 20دسمبر 2014کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہو گئے تھے۔ مرحوم دو مرتبہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراور ایک مرتبہ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنی زندگی میں تاجر برادری کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں جس وجہ سے وہ اس خطے کے ایک مقبول بزنس لیڈر کے طور پر اپنی ایک پہچان رکھتے تھے۔۔۔۔

پریس ریلیز،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کرسمس کاکیک کاٹنے کی تقریب مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، سردار یاسر الیاس خان

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی جس میں فادر سلوسٹر جوزف، پاکستان اقلیتی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند، چوہدری رشید فرزند، اکاش تارہ، شہریار شمس، یونس شکیل، منظور مسیح، جمیل کھوکھر، مورس جاناور آصف جان سمیت مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی میں اہم کردار اد ا کر رہی ہے جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسیحی برادری حضرت مسیح علیہ سلام کا یوم پیدائش منانے کی تیاریاں کر رہی ہے جنہوں نے ہمیشہ امن، بھائی چارے اور پوری انسانیت کی فلاح وبہبود کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت مسیح علیہ سلام نے نہ صرف بیماروں کا علاج کیا بلکہ انسانیت کو دوسروں کے ساتھ ہمیشہ محبت، برداشت اور رحم کا رویہ رکھنے کی تعلیم دی اور اسلام بھی انہی اقدار کا علمبردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو اس وقت کافی مشکلات کا سامنا ہے لہذا تمام مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے چوہدری اشرف فرزند کوبین المذاہب ہم آہنگی  کمیٹی کاکنوینر  نامزد کیا ہے تا کہ وہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان ہم آہنگی و یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے کوشش کریں۔  انہوں نے یقین دہانی کرائی چیمبر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں و صنعتکاروار ں کے کاروباری مفاداتکے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کے مزید تاجروصنعتکار چیمبر کے ممبر بنیں اور اس کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے اس موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد بھی پیش کی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام طبقات نے مل جل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور محنت کرنی ہے تا کہ ہمارا ملک تیزی سے آگے بڑھے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔چیمبر کے سابق صدور ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری اور دیگر نے اپنے خطاب میں پاکستان کی اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فادر سلوسٹر جوزف نے اس موقع پر حضرت مسیحی علیہ سلام کا پیغام پڑھ کو شرکاء کو سنایا۔ انہوں ن ے کہا کہ مسیحی علیہ سلام نے ہمیشہ ا صلاح، محبت اور معافی کا درس دیا ہے جس پر عمل کر کے پاکستان کو مزید پرامن ملک بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں نے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ آئی سی سی آئی کی انٹر فیتھ ہارمنیکمیٹی کے کنوینر چوہدری اشرف فرزند نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مسیحی برادی کیلئے کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کرنے پر چیمبر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اقلیتوں کی بہتری سمیت دیگر کوششوں میں مسیحی برادری چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔۔۔۔۔

close