واشنگٹن: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دو بوئنگ 737 طیارے ٹیکسی کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کے ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکن ایئرلائنز کی پروازیں اڑان کے لیے قطار میں موجود تھیں کہ اسی دوران ایک طیارہ ہولڈ لائن سے آگے بڑھا تو اس کا پر ساتھ کھڑے طیارے سے ٹکرا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






