حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 318 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق 25 نومبر سے ہوگا۔






