صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہو گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی سمری پر دستخط کیے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے صدر مملکت کو ایمرجنسی کے نفاذ کیلیے ایڈوائس بھجوا دی گئی تھی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری یہ سمری لے کر ایوان صدر پہنچے تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری اجلاس میں وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی منظوری دی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 دونوں کا نفاذ ہوگا، جس کے تحت گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کے پی میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کی بگڑتی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ سے کے پی حکومت کی دانستہ لا تعلقی کے پیش نظر حالات کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کی تجویز دی گئی۔






