افسوسناک خبر ، اسکول وین حادثہ، بڑا نقصان ہو گیا

*مری میں اسکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے اور ڈرائیور زخمی*

مری میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 بچے اور ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ لوئر موہڑا بڑاہوتر کے قریب پیش آیا جہاں وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جا گری اور اس میں آگ لگ گئی۔ وین میں پرائیویٹ اور سرکاری اسکول کے بچے سوار تھے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق وین میں بیٹری کی اسپارکنگ سے آگ لگی، گاڑی میں آگ بجھانے والا آلہ موجود نہیں تھا۔ سوزوکی کیری میں 8 بالغ یا 10 بچوں کی گنجائش تھی جبکہ 11 بچے سوار تھے۔

ریسکیو ٹیم نے تمام بچوں کو نکال کر سول اسپتال مری منتقل کردیا، بعد میں 4 بچوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کے بعد ڈی پی او مری نے اسکول وینز اور پبلک ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ کی ہدایت کردی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے بچوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی ہے۔