موجودہ حالات کے پیش نظر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام سینئر افسران کو فیلڈ میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرات اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی کو شدید ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سی پی او کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں موجودہ امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ممکنہ خطرات کے پیش نظر تمام سینئر پولیس افسران کو دفاتر کے بجائے خود فیلڈ میں موجود رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔






