اسلام آباد: اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026 کے سلسلے میں فاؤنڈر گروپ کے اعزاز میں پراپرٹی ٹائم پرائیویٹ لمیٹڈ، آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
جس کی میزبانی چیف ایگزیکٹو پراپرٹی ٹائم رانا محمد اکرم،رانا محمد اسلم نے کی۔تقریب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اعجاز عباسی، سابق ایگزیکٹو ممبر رانا قیصر شہزاد، امیدوار برائے صدر زکریا ضیاء،عمر حسین ملک، امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبران وقاص خان سواتی،محمد نعمان،ملک راشد طفیل،اسرار خان،رانا استخار احمد،کامران کاکا خیل،عمران بخاری،ذہیب ارشد ملک سمیت کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی ایٹ مرکز سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ووٹرز نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کرتے ہوئے فاؤنڈر گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور انتخابات میں گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پراپرٹی ٹائم رانا محمد اکرم نے کہا کہ فاؤنڈر گروپ کی کامیابی یقینی ہے، کیونکہ یہ گروپ اپنی شاندار لیگیسی اور کاروباری برادری کی خدمت کے تسلسل کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات صرف ایک انتخابی عمل نہیں بلکہ کاروباری برادری کی بہتر نمائندگی، تاجر برادری کے مسائل کے حل اور اسلام آباد کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع ہیں۔
فاؤنڈر گروپ نے ہمیشہ کاروباری برادری کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں بھرپور حمایت اور کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر ممبران آئی سی سی آئی میاں محمد حفیظ، سہیل عظیم، محمد جنید عباسی،رانا شہریار خان،رانا محمد عمیر نے فاؤنڈر گروپ کے امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر رانا محمد شیر نے دعا کروائی۔






