پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سعودی اور مصری ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت سمیت کثیر الجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے استنبول میں ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تزویراتی اور دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔
نائب وزیراعظم نے اپنے مصری ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔






