لاہور (آئی این پی) بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق 25 پاکستانی شہریوں کو واہگہ-اٹاری سرحد کے راستے پاکستان لایا گیا، جہاں ہائی کمیشن کے حکام بھی موجود تھے اور انہوں نے شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنانے میں معاونت کی۔
پاکستان ہائی کمیشن نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔






