*محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: ملک بھر میں تیز بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ*
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں تیز بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔
مری، گلیات، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، خضدار، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بارش متوقع ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔






