خبردار!!!ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا حربہ بے نقاب

اسلام آباد میں ٹریفک ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ کا نیا طریقہ سامنے آیا ہے، جس میں جعل ساز شہریوں کو جعلی چالان کے ایس ایم ایس بھیج کر مشکوک لنکس کے ذریعے جرمانے کی ادائیگی کی ہدایت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکوک ای چالان لنکس پر کلک نہ کریں اور جرمانہ ادا کرنے سے پہلے چالان کی تصدیق ضرور کریں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ای چالان کی تصدیق صرف اسلام آباد پولیس کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے کریں اور غیر مصدقہ لنکس کے ذریعے ٹریفک جرمانے کی ادائیگی سے گریز کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکنا رہیں، رقم کی ادائیگی سے قبل تصدیق لازمی کریں اور مشکوک پیغامات کے ذریعے اپنی ذاتی یا مالی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔