عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست 2026 کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ ولادت، میلاد النبی ﷺ، کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے کے وہ ملازمین جن کی ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے، انہیں 28 سے 30 اگست تک مسلسل تین روز کی تعطیلات ملیں گی، جبکہ ملازمین 31 اگست کو دوبارہ اپنے کام پر واپس آئیں گے۔

دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یومِ ولادت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس موقع پر نعت خوانی اور محافلِ میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔