خبردار !!! نتائج کا اعلان

پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے چار محکموں سے متعلق تین تحریری اور 10 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلان کے مطابق بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں سٹینوگرافر کی 18 آسامیوں کے لیے 7 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں فاطمہ مختار، انعم غلام رسول، محمد عثمان الدین، ریان احمد مغل اور سیماب حنیف سمیت دیگر شامل ہیں۔

اسی طرح بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں سٹینوگرافر کی 3 آسامیوں کے لیے ایک امیدوار کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

پی پی ایس سی کے مطابق مختلف محکموں کی آسامیوں سے متعلق نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے کے لیے مقررہ طریقہ کار کے مطابق آگاہ کیا جائے گا۔