//

کویت نے پاکستان سے دفاعی تعاون معاہدے کی منظوری دیدی

کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ عسکری تربیت اور مشترکہ تعاون کے مختلف امور کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پاک-کویت مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں دونوں ممالک کے نامزد نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کا سالانہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں دفاعی تعاون سے متعلق پیش رفت اور آئندہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close