//

3 روز میں پٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟ جانئے تفصیلات

گزشتہ چند روز کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل رد و بدل سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف تین روز میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل 354 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

اسی عرصے میں پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگرچہ تین روز کے دوران ایک مرتبہ پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، تاہم اس کے باوجود پٹرول 315 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر گزشتہ 6 روز میں ڈیزل 52 روپے 19 پیسے جبکہ پٹرول 16 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close