//

ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کا اعلان

لاہور (آئی این پی): پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے رہنما ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 70 پیسے اور پھر 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے فوری ریلیف فراہم نہ کیا تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہو سکتا ہے اور ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال کی بھی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ان کے مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close