//

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

لاہور (آئی این پی): شہر میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم رہی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق پرچون سطح پر برائلر گوشت 504 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی 348 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 3 روپے فی درجن اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے فی درجن مقرر ہو گئی۔

ادھر اوپن مارکیٹ کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت سرکاری نرخ نامے سے 25 سے 30 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جاتا رہا، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close