انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور دیگر مقدمات میں دائر 230 سے زائد عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے متعلقہ رہنماؤں کو 29 اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رؤف حسن، عبدالقیوم نیازی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمات تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکریٹریٹ اور دیگر تھانوں میں درج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






